لاہور(نیوز پلس)سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت، مخالفین اور اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے لیکن اس میں انہیں جو مشکلات درپیش ہیں اس کی وجہ صرف اور صرف اپوزیشن کی استقامت ہے اور اس بدترین انتقام کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ ء نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے بیان پرسخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ سکون قبر میں ملتا ہے تو پھر کیا وہ پوری قوم کوقبر میں لٹانا چاہتے ہیں؟رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی بہت آسان ہے، ہم کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، آج ووٹ کہہ رہا ہے اسے عزت دو۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس بھی آئیں گے اور اپنے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پورے وثوق سے اور اپنی معلومات کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ وہ واقعی بیمار ہیں انہیں صحت کا مسئلہ ہے۔