پنڈی بھٹیاں (نیوز پلس)تحصیل پنڈی بھٹیاں کے متعدد پرائیویٹ سکولوں میں طلباء کے لیے لگائے گئے واٹر فلٹر ناکارہ ہوگئے اور جو فلٹر لگے ہوئے ہیں ان کو کئی کئی ماہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بچے یرقان سمیت پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں والدین نے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل بھر کے مختلف سکولزبھاری فیسیں لینے کے باوجود اس جانب توجہ تک نہیں ہے انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے واٹڑ فلٹرنہ ہی سروس کروائی جاتی ہے بلکہ ان میں سے اکثر زائد المیعاد ہونے کے باعث خراب ہوچکے ہیں گندے پانی کے استعمال سے بچے یرقان سمیت پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں انہوں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں عثمان بزوار صاحب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ان سکولوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے