نائیجریا: ہیضے کی وبا سے اموات 378 ہو گئیں
ابوجا: نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے اموات 378 ہو گئیں۔شنہوا کے مطابق وبا سے اموات میں رواں ماہ کے دوران مزید 19 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نائیجیریا میں گزشتہ جنوری سے شروع ہو نے والی اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نائیجیریا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (این سی ڈی سی) کے سربراہ جیڈ ادریس نے دارالحکومت ابوجا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 13 اکتوبر تک ملک کی 36 میں سے 35 ریاستوں میں ہیضہ کے 14,237 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں اموات کی شرح 2.7 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیضہ کے وبائی صورت اختیار کرنے کی وجوہات میں سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ شمالی ریا ستیں بورنو، اڈاماوا، جیگاوا، یوبی اور کانو کو وبا سے زیادہ متاثر ہو ئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں رسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور وبا سے نمٹنے کے لیے داخلی طور پر بے گھر افراد کے کیمپوں میں ہیضے کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی