نائیجر (نیوزپلس/ ویب ڈیسل) نائجیریا میں درجنوں مسلح افراد نے دیہاتوں پر حملہ کر کے کم از کم 137 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار درجنوں حملہ ٓآوروں نے سوڈان کے جنوب مغربی علاقے میں واقع دیہاتوں پر حملے کیے جس میں نائیجر حکومت نے اب تک 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ اسے ملک میں جاری تشدد کی لہر کا خونی دن قرار دیا ہے۔
حکام کا بتانا ہےکہ اتوار کے روز مسلح حملہ آوروں نے مالی کی سرحد کے قریب واقع تین دیہاتوں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسہ جاری رکھا۔
مقامی حکام نے حملے کے نتیجے میں پہلے 60 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تاہم حکومت نے پیر کے روز واقعے میں 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نائیجر کے جن تین دیہاتوں پر حملہ کیا گیا ہے وہ مغربی علاقے میں جاری تصادم کے لیے مرکزی علاقے سمجھے جاتے ہیں جہاں سے القاعدہ اور داعش کے جنگجوؤں کو معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ نائیجر میں 15 مارچ کو بھی حملہ آوروں نے مارکیٹ سے آنے والی شہریوں سے بھری بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوئے تھے