میٹ گالا2024: عالیہ بھٹ کے دلکش لک مداحوں کو بھا گئیں

میٹ گالا2024: عالیہ بھٹ کے دلکش لک مداحوں کو بھا گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے امریکہ میں ہونے والے میٹ گالا2024 کے ریڈ کارپٹ میں اپنی حیسن اداؤں نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

میٹ گالا میں عالیہ بھٹ نے بھی شرکت کی اور  اپنے دلکش لُک کی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی۔

اداکارہ نے میٹ گالا 2024 ریڈ کارپٹ پر بھارتی سیلیبریٹی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جو میٹ گالا کے تھیم کی مکمل عکاسی کرتی دکھی۔

عالیہ بھٹ کی ساڑھی پر  دلکش کڑھائی سے بنائے گئے پھول اور پتھروں کو سجایا گیا جو مجموعی طور پر ’گارڈن اف ٹائم‘ کے تھیم کو پورا کر رہا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے اپنی دلکش ساڑھی کی تفصیلات لکھیں اور اس پر کی گئی ہاتھ کی کڑھائی سے متعلق بھی لکھتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واجح رہے کہ میٹ گالا کا انعقاد ہر سال مئی میں امریکا کے شہر نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ میں ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شرکت کرتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عالمی فیشن ایونٹ میں اداکارہ کی روایتی مگر دیدہ زیب ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔

میٹ گالا میں عالیہ بھٹ کی لک اور حسن کے چرچے رہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی عالیہ بھٹ کی خوب تعریفیں کی جا رہیں ہیں۔

بالی ووڈعالیہ بھٹمیٹ گالا2024
Comments (0)
Add Comment