میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

رات 3 بجے کے قریب آنے والے آفٹر شاکس سے پولٹری فارم کی عمارت زمین بوس

میر پور(نیوز پلس)میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور رات 3 بجے کے قریب آنے والے آفٹر شاکس سے پولٹری فارم کی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رات 3 بجے کے قریب آنے والے آفٹر شاکس سے پولٹری فارم کی عمارت گر گئی۔ ملبہ کے نیچے دب کر 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بلڈنگ میں 3 افراد تھے اور ایک شدید زخمی ہوا 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ 24 ستمبر کے ہولناک زلزلہ اور آفٹرشاکس سے شہر میں ہزاروں رہائشی اور کمرشل بلڈنگز متاثر ہونے سے ناقابل استعمال ہو گئی ہیں۔ادھر میرپور آزاد کشمیر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے ایسی بلڈنگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جبکہ بغیر این او سی بلڈنگ کی مرمت اور استعمال پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انہوں نے کہ میرپور آزاد کشمیر میں بعض بلڈنگز مالکان عمارات کو کرائے پر دینے کے لئے بغیر این او سی کے مرمت کروا رہے ہیں۔ ایسی عمارتیں مستقبل میں کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔

میرپور آزاد کشمیر
Comments (0)
Add Comment