مہنگائی کی وجہ سے ہر فرد اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہے: حاجرہ یامین

مہنگائی کی وجہ سے ہر فرد اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہے: حاجرہ یامین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور وراساٹئل اداکارہ حاجرہ یامین نے پاکستان میں موجودہ مہنگائی کی لہر کی وجہ سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی اپنی پنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں حاجرہ یامین نے کہا کہ کچھ دن قبل وہ ڈرامے کی شوٹنگ سے رات کو دیر سے واپس آ رہی تھیں کہ انہیں سڑکیں سنسان لگیں۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے خالی سڑکیں دیکھ کر انہیں محسوس ہوا کہ خاموشی اور سناٹے سے جلد ہی وہاں پر کچھ نامناسب واقعہ ہو جائے گاحاجرہ یامین کے مطابق پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر خوف، مایوسی اور بے بسی چھا گئی ہے اور انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ابھی کچھ نہ کچھ غلط ہوجائے گا۔

حاجرہ  کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عوام صرف ایک دن احتجاج کے طور پر پٹرول خریدنا بند کر دیں تو سب کو پتہ چل جائے گا لیکن در حقیقت ایسا کبھی نہیں ہو سکتا اس وقت ملک کا ہر ایک شہری اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے اسے صرف اپنی فکر ہے اس لئے ایسی صورتحال حال میں گروپ بندی یا احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ حاجرہ یامین مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ان کے مداح ان کے ڈراموں اور ان کی اداکاری کو بے حد سراہتے ہیں۔

اداکارہحاجرہ یامین
Comments (0)
Add Comment