مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والے ملزم گرفتار

16 سالہ نوجوان کو گجرات سے حراست میں لیا گیا جو کہ 12ویں جماعت کا طالب علم ہے۔بھارتی پولیس

دہلی (نیوز پلس) بھارتی پولیس نے انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق 16 سالہ نوجوان کو گجرات سے حراست میں لیا گیا جو کہ 12ویں جماعت کا طالب علم ہے۔ملزم نے مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاوٗنٹ پر ان کی بیٹی کو دھمکیاں دی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے آئی پی ایل میں چنئی اور کولکتہ کے میچ کے بعد انسٹاگرام پر دھمکی والے پیغامات پوسٹ کئے تھے۔ متعدد کرکٹرز، سیاستدان اور فلمی شخصیات نے اس واقعے پر ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

انڈین کرکٹ ٹیمسابق کپتانمہندرا سنگھ دھونی
Comments (0)
Add Comment