مکیش امبانی کا عالیہ بھٹ کو برانڈ ‘ ایڈ اے ماما’ خریدنے کی پیشکش
بھارتی بزنس ٹایئکون کھرب پتی میکش امبانی بھارتی فلم انڈسرٹی کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ کے ‘برانڈ’ ‘ایڈ اے ماما’ کو خرید رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی اور عالیہ بھٹ کے درمیان ڈیل آخری مراحل میں ہے اور اسے ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
عالیہ بھٹ نے یہ برانڈ 2020 میں لانچ کیا تھا اور اس کے ذریعے بچوں کے لئے عمدہ اور مناسب قیمت میں کپڑے تیار ہوتے ہیں۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے برانڈ کی مجموعی ویلیو 150 کروڑ روپے ہے تاہم مکیش امبانی اور ایشا نے برانڈ کو خریدنے کے لئے 350 کروڑ کی پیشکش کی ہے ۔