ریاست مخالف تقریر کرنے کے جرم میں پیپلز ورکرز پارٹی کے اہم رہنماء یوسف مستی گرفتار
کوئٹہ (نیوزپلس) ریاست مخالف تقریر کرنے کے جرم میں پیپلز ورکرز پارٹی کے اہم رہنماء
یوسف مستی گرفتار کر لئے گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں سینئیر سیاستدان یوسف مستی خان نے ریاست مخالف تقریر کی تھی جس کی بنا پر پولیس نے ان کے خلاف پرچہ درج کر گرفتار کر لیا
پولیس نےحق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان کےخلاف بھی مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیپلز ورکرز پارٹی کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان نے گذشتہ روز حق دو تحریک کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کیا تھا ۔
گوادر پولیس نے ریاست مخالف تقریر کے الزام میں یوسف مستی خان اور مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف مقدمے درج کرکے یوسف مستی خان کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس نے یوسف مستی خان کو سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
مولانا ہدایت الرحمان نے یوسف مستی خان کی عدم رہائی کے خلاف گوادر پولیس تھانے کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر گوادر سے کامیاب مذاکرت کے بعد گھیراؤ ایک روز کے لیے مؤخر کردیاگیا ہے۔