اسلام آباد(نیوز پلس) مولانا فضل الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ستائیس اکتوبر کو روانہ ہونگے۔ سب ایک ساتھ اکتیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونگے۔تفصیلات کے مطابق یہ اہم فیصلہ جمیعت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کا 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔ 27 کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔واضح رہے مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کی 27 اکتوبر کی تاریخ پر حکومتی ارکان کافی تنقید کر رہے تھے کہ یہ تاریخ غلط ہے مولانا صاحب نے جان بوجھ کر یہ تاریخ سلیکٹ کی ہے . جے یو آ ئی کی طرف سے ایسا فیصلہ متوقع تھا