کراچی(نیوز پلس) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں انکی خواہش پوری نہیں ہوگی گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں کوئی حصہ مل سکے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پانچ سال کہیں نہیں جانے والی۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں، بہت جلد کراچی میں ہماری کارکردگی سامنے آئیگی، ہم سے سوال کی بجائے سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ کے شہروں کا کیا ہوگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی کے لئے عام آدمی اپنا کردار ادا کرے، کچرہ اٹھانا شہری حکومت کا کام ہے، مضبوط مقامی حکومت ہی ایسے کام سرانجام دے سکتی ہے، روٹری کلب پلاٹیم کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کا صفائی کا سامان ممبر صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کے حوالے کیا گیا۔