لاہور(نیوز پلس)وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات ایسے نہیں کہ یہاں احتجاج کی سیاست کی جائے،
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں ہے یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ہے۔جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پاک دھرتی کے قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا ہے اور سیاسی قوتوں پر بھی اس قرض کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داری ہے۔یہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا، قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق ہونا ہوگا۔