اسلام آباد (نیوز پلس) وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے منشیات کی طلب میں کمی کرنا اہم مشن ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان کے ہمراہ وزارت انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت انسداد منشیات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا منشیات کے خلاف مشترکہ شعوری و آگاہی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا،،،جبکہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کیا جائیگا۔اس موقع پر وزیر انسداد منشیات شہریار خان نے کرکٹ کی بحالی کیلئے وسیم خان کی جانب سے شروع کی گئی سٹرکچرل ریفارمز اور جدید ماڈل پر لئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات کرکٹ کی بحالی میں دور رس نتائج کا پیش خیمہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے تدبر اور انکی سوچ کے مطابق کرکٹ کو نئے عالمی سٹرکچر پر مرتب کرنے پر وسیم خان سے بہت متاثر ہوئے ہیں،،شہریار آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر احسان مانی اور وسیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی کرکٹ کو نئی زندگی ملے گی۔وزیر انسداد منشیات کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور حکومت منشیات کے خلاف مشترکہ جہاد کا آغاز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن سے کرینگے،،،،وزارت انسداد منشیات منشیات کے خلاف جنگ میں منشیات کے بڑے سمگلرز کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ منشیات کے بارے میں شعوری مہم اور منشیات کا شکار افراد کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد کررہی ہے. دشمن جتنی چاہے کوشش کرکے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کا مشن جاری رکھیں گے۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے نوجوانوں کو منشیات کے عفریت سے بچانے کیلئے خصوصی ہدایات دی ہیں. منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد یا گروہ کو نہیں چھوڑینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے شاندار اقدامات پر چیئرمین پی سی بی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،، سی ای او وسیم خان کی کرکٹ ریفارمز کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ ملکر قوم کے بچوں اور جوانوں کو منشیات کے استعمال کے برے اثرات سے آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی وزارت انسداد منشیات کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے فرائض کی ادائیگی میں پاکستان کرکٹ بورڈ وزارت انسداد منشیات کے شانہ بشانہ کام کریگا۔چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان نے وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی کو پی ایس ایل فائیو میں شعوری مہم کے بارے میں حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔