لاہور (نیوز پلس)لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت 10، 10 لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری اشفاق نے پی ایم ایل (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج سچ کی فتح ہوئی ہے۔ واضح رہے اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف) نے یکم جولائی کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا تھا، انہیں فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا،رانا ثنا اللہ کی 19 انسداد منشیات کی عدالت میں پیشیاں بھگتیں اوران کی 5مہینے اور23 دن بعد ضمانت منظور ہوئی۔