اسلام آباد(نیوز پلس)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحول نہیں اپوزیشن کے ساتھ معاملہ بگاڑا جائے،ملک میں استحکام کی ضرورت ہے جس کے لئے اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لیکر چلنا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج سب کی اتنی ہے جتنی پی ٹی آئی کی ہے، فیصل واڈا پر بات کی تونیا ایشو بن جائے گا،فوج سیاسی جماعتوں اور لوگوں کی ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سنا ہے خواجہ آصف بڑے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں،میرا دونوں کو مشورہ ہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمی کی عہدے کے لیے آپس میں ٹاس کر لیں۔