کراچی ۔بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 900روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں24ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 900روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں24ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1431ڈالرسے گھٹ کر1407ڈالر ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں900روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں771روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت84000روپے سے گھٹ کر83100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت72016روپے سے گھٹ کر71245روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1110.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت951.64روپے پرمستحکم رہی ۔