ملتان ٹیسٹ: شان اور عبداللہ کی شاندار سنچریاں، پاکستان کے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹ پر 328 رنز
ملتان: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کے بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنا لئے۔
ملتان میں ہونیوالے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی سکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ملتان میں ہونیوالے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی سکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان شان مسعود نے اپنی 11ویں سنچری کے لیے 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے، شان مسعود نے 28 اننگز پہلے انگلینڈ کے خلاف 2020 میں سنچری بنائی تھی۔
عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، شان مسعود اور عبداللہ شفیق کے درمیان 253 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
پہلے کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ صفر پرکریز پر موجود تھے۔
پاکستان کل اپنی اننگز کا آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز سے دوبارہ شروع کرے گا۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بڑے سکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے لیکن سیریز میں کامیابی کیلئے جان لڑائیں گے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے، ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے، ملتان میں گرمی زیادہ ہے لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو جلد ایڈجسٹ کر لیں۔