ملتان سلطانز کی اسلام یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست

ملتان سلطانز کی ایونٹ میں تیسری کامیابی ہے

ملتان سلطانز کی اسلام یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے اسلام یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرا دیا اور ملتان سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل یہ تیسری کامیابی ہے ۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ملر نے 52، محمد رضوان 50 اور کیرون پولارڈ 32 رنز بنائے جبکہ شان مسعود نے 3، رائیلی روسو 36 کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس، وسیم جونیئر، شاداب خان اور ٹام کررن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 191 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور اٹھارہویں اوور میں 138 کے مجموعی سکور پر اپنی ساری وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے راسی وین ڈیر ڈوسن نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے، کولن منرو 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے جبکہ حسن نواز نے 21 اور اعظم خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز نے اس میچ میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے رائیلی روسو ،ڈیوڈ ملر ،کیرون پولارڈ اور کارلوس برتھ ویٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈایچ بی ایل پی ایس ایل 8ملتان سلطانز
Comments (0)
Add Comment