ملالہ یوسفزئی نے غزہ پر مبینہ خاموشی پر اپنے اوپر الزامات کو مسترد کر دیا

ملالہ یوسفزئی نے غزہ پر مبینہ خاموشی پر اپنے اوپر الزامات کو مسترد کر دیا

اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

 

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نوبیل انعام یافتہ تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی سے غزہ کی موجودہ صورتحال پر ان کی مبینہ خاموشی کے بارے میں سوال کیا، جس پر ملالہ نے اپنا موقف واضح کیا۔

شہزاد رائے، جو تعلیم اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، نے ایک گفتگو کے دوران ملالہ سے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اسی دوران انہوں نے غزہ میں جاری حالات پر ملالہ کی خاموشی پر سوال اٹھایا، جس نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا۔

ملالہ یوسفزئی نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاوجہ تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کی اور ایک اہم تقریب میں اس مسئلے کی نشاندہی کے لیے خصوصی نشان بھی پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف غزہ ہی نہیں بلکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بچوں، خصوصاً بچیوں کے خلاف مظالم کے خلاف بھی آواز بلند کرتی رہی ہیں، جن میں ایرانی اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والی بچیاں بھی شامل ہیں۔

ملالہ کے مطابق بعض لوگ حقائق جانے بغیر تنقید کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ عالمی سطح پر انسانی حقوق اور تعلیم کے معاملات پر مسلسل بات کرتی رہی ہیں۔ اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور یہ معاملہ دوبارہ زیر بحث آ گیا ہے۔

شہزاد رائے - ملالہ یوسفزائی
Comments (0)
Add Comment