مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کامسلسل 14 واں روز، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ ختم

قابض فوج کا گشت جاری ہے

سرینگر(نیوز پلس) مقبوضہ وادی میں کرفیو کا مسلسل 14 واں روز۔ قابض فوج کا گشت جاری ہے، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی، 14 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اور گلیوں محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے۔ گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ ختم ہو گیا، ننھے بچے دودھ کیلیے بلکنے لگے۔گھروں میں پانی اور ادویات تک میسر نہیں، گھروں میں بند کشمیریوں کا کہنا ہے بھوکے مر جائیں گے لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت ایک ہزار سیاسی رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا گیا۔

سرینگرکرفیو
Comments (0)
Add Comment