معیشت میں ریل روڈ نیٹ ورکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اضا خیل ریلوے ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اضا خیل ریلوے ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا، جدید ترین سہولتوں سے لیس پورٹ تاجروں کی ضروریات پوری کرے گی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان میں کہا کہ ڈرائی پورٹ مال برداری کی نقل و حمل میں آسانیاں پیدا ہوں گی، ریلوے ملک کی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، وزیراعظم ریلوے کی ترقی اور بحالی کیلئے پرعزم ہیں، معیشت میں ریل روڈ نیٹ ورکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ 12 ماہ کے قلیل عرصے میں اضا خیل ڈرائی پورٹ پایہ تکمیل کو پہنچا، منصوبہ وزیر ریلوے کی مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبہ نئے پاکستان میں بدلتے ہوئے ریلوے کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment