معیشت آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک دھرنوں،جلوس اور لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

معیشت آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک دھرنوں،جلوس اور لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے جس کے بغیر معیشت اور دیگر مسائل حل نہیں ہو سکتے،موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کے پروگرام کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور چین کی مدد سے معیشت میں استحکام آ رہا ہے، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے،اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آ گیا ہے،پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جنہیں درست حکمت عملی اور قانونی طریقہ کار کے تحت بروئے کار لایا جا سکتا ہے،اگر اشرافیہ قربانی دے گی تو نیچے تک مثبت اثرات آئیں گے اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا، شہبازشریف کا  نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہبازشریف نے واضح کیا ہے کہ اگر دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو ترقی و خوشحالی کے خواب ادھورے رہ جائیں گے،امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے جس کے بغیر معیشت اور دیگر مسائل حل نہیں ہو سکتے،موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے،دھرنوں اور مظاہروں کے رویے سے اجتناب کرنا ہوگا،آئی ایم ایف کے پروگرام کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور چین کی مدد سے معیشت میں استحکام آ رہا ہے، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے،اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آ گیا ہے،پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جنہیں درست حکمت عملی اور قانونی طریقہ کار کے تحت بروئے کار لایا جا سکتا ہے،اگر اشرافیہ قربانی دے گی تو نیچے تک مثبت اثرات آئیں گے اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت سنگین چیلنجز سے گزر رہا ہے، جہاں دہشت گردی کا خاتمہ، قومی یکجہتی، اور معیشت کی بحالی سب سے اہم مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو ترقی و خوشحالی کے خواب ادھورے رہ جائیں گے،ملکی ترقی اور سیاسی اتحاد دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہیں۔

 انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان خوفزدہ ہے کہ نہ جانے کب ان کے بچے یا گھر والے کسی واقعے کا شکار ہو جائیں گے،خاص طور پر بلوچستان میں حالات بدترین ہیں، جہاں بی این اے کی کارروائیاں درندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا حیران تھی کہ پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے، لیکن آج یہی دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، جس کے بغیر معیشت اور دیگر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

 وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دھرنوں اور مظاہروں کے رویے سے اجتناب کرنا ہوگا، کیونکہ یہ اقدامات ملکی ترقی کو متاثر کرتے ہیں۔

 انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترقی اور خوشحالی عزیز ہیں تو فیصلہ کریں کہ ہم دھرنے دیں یا ترقی کے مینار کھڑے کریں۔ انہوں نے درخواست کی کہ ٹھنڈے دل سے ان مسائل پر غور کیا جائے اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔

انہوں نے آئی ایم ایف کے پروگرام کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور چین کی مدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے اور اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ تمام اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے، لیکن ترقی و خوشحالی کے لیے مزید محنت اور قربانی کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جنہیں درست حکمت عملی اور قانونی طریقہ کار کے تحت بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے ریکوڈک اور پنجاب کے جنوبی علاقوں کے وسائل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان خزانوں کو نکالنے کے لیے پہلے قانونی پیچیدگیاں ختم کرنا ہوں گی، اربوں روپے صرف فیسوں پر ضائع ہو چکے ہیں، لیکن ان وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال کرکے ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جاپان اور جرمنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک تباہی کے بعد بھی محنت، دیانت، اور قربانی کے ذریعے ترقی کی منازل طے کر چکے ہیں، اور پاکستان کے پاس بھی یہی راستہ ہے۔

وزیراعظم نے ملک کی اشرافیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں لیکن اب وقت ہے کہ اشرافیہ قوم کے لیے کچھ کرے۔

 انہوں نے کہا کہ جنہیں اللہ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ان پر یہ فرض ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک کے لیے قربانیاں دیں۔

 انہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی اور توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔

 انہوں نے کہا کہ اگر اشرافیہ قربانی دے گی تو نیچے تک مثبت اثرات آئیں گے اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ 2014 میں تمام سیاسی اور مذہبی قیادت نے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2018 تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی اسی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام ترقیاتی اقدامات امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجود تمام وفاقی وزراء، چاروں وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت، اور مسلح افواج کے افسران کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے آخر میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی تبھی ممکن ہوگی جب ہم سب مل کر قربانی دیں گے اور اپنے ملک کو درپیش چیلنجز کا حل نکالیں گے۔

وزیراعظم نے ملک میں معاشی استحکام میں کردار ادا کرنے پر صوبوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو منظور کروانے میں صوبوں نے وفاق کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے نتیجے میں آج پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی سب سے اونچی سطح پر آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اذئی ٹی کی ایکسپورٹس اور بیرونی ترسیلات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، یہ تمام اشاریے اس بات کا عندیہ ہے کہ استحکام آہستہ آہستہ آرہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے راستے کھل گئے ہیں، یہ صرف تب ممکن ہوگا جب ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری ہو۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہو گا لیکن یہ کہنے سے نہیں محنت دیانت اور خون پسینہ بہانے کا نام ہے اس کیلئے چاروں صوبوں اور وفاق کو ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں بالکل اضافہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے کوشش ہورہی ہے لیکن یہ سب ایک دن میں نہیں ہوسکتا، اگر کھربوں روپے کی چوری کو روکا جائے گا اور ملکی خزانے میں جمع کیا جائے گا تو تب جاکر قرضوں سے جان چھوٹے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو معرض وجود میں آئے 8 ماہ ہوئے ہیں اور اب تک کوئی اسکینڈل اخباروں کی زینت نہیں بنا جس پر سب داد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے اجلاس کے دوران پولیو کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پنجاب میں زراعت پر کام کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ محنت کے ساتھ ہم آسمان کی اونچائیوں کو چھو سکتے ہیں، ہمیں ملکر ملک کے لیے کام کرنا ہوگا، اگر ہم ملکر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی میلی آنکھ ہماری طرف نہیں دیکھ سکتی اور اگر دیکھے گی تو پاؤں سے روندی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس میں جاری اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزرا،صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اپیکس کمیٹینیشنل ایکشن پلانوزیراعظم شہباز شریف
Comments (0)
Add Comment