جنوبی افریقہ (نیوز پلس)جنوبی افریقہ کے سابق معروف کرکٹر ہاشم آملا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1277 رنز بنائے،ہاشم آملہ نے پندرہ سال تک جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 124 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 46.64 کی ایوریج سے 9 ہزار 282 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 178 ون ڈے میچز کھیلے اور حالیہ ورلڈ کپ میں 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1277 رنز بنائے، ہاشم آملہ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مختلف لیگز کھیلتے رہیں گے۔