معروف اسٹیج اداکارہ حسنہ نے زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا
لاہور (نیوزپلس) لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف اسٹیج اداکارہ لاہور حسنہ کو اشرف نامی ژخص نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔
اداکارہ حسنہ نے الزام لگایا کہ کہا کہ اشرف شاہ نامی شخص نے اپنے فارم ہاؤس پر بلا کر نشہ آور مشروب پلا کر ان کو ساتھ زیادتی کی گئی ،اداکرہ نے اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کا سندر تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔
اداکارہ حسنہ نے الزام لگایا ہے کہ اشرف شاہ نامی شخص نے اپنے فارم ہاس پر بلا کر نشہ آور مشروب پلا کر ان سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے، ہیرے کی انگوٹھی اور سونے کی چین ہتھیا لی۔
اداکارہ حسنہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اشرف شاہ نامی شخص نے 2018ء میں فارم ہاؤس پر بلوا کر نشہ آور مشروب پلایا اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ کے مطابق ملزم نے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کر کے 20 لاکھ روپے بھی ہتھیائے ہیں۔
اداکارہ حسنہ کا کہنا ہے کہ 2019ء میں شادی ہوئی تو ملزم نے شوہر کو ویڈیوز دکھا کر ان کا گھر خراب کر دیا تھا۔
اداکارہ حسنی نے پو؛یس کو اپنے بیان میں بتایا کہ 2 نومبر کو ملزم شاہدرہ فارم ہاؤس لے گیا ،جہاں اس کے دوستوں نے اشرف شاہ سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے ان سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے،ہیرے کی انگوٹھی سمیت تین طلائی چینیں بھی چھین لیں ۔
تھانہ سندر نے مقدمہ درج کر ملزمان کی تلاش شرع کر دی