معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

اداکار اسماعیل تارا پچھلے تین روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے
معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

 معروف اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے

 کراچی (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسٹری کے وراسٹائل اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ،اہل خانہ کے مطابق وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل تھے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسماعیل تارا تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ان کے گردے فیل ہوگئے تھے، انہیں آج صبح ہی وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسماعیل تارا نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ فٹی فٹی سے شہرت حاصل کی تھی اور ان کو ان کی بہترین اداکری پر 5 بار نگار ایوارڈز تفویض کئے گئے تھے

اداکاراسماعیل تارا
Comments (0)
Add Comment