معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے، شہباز شریف

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے، شہباز شریف

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا

عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا

پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں

ایس آئی ایف سی ملک کی "معاشی بحالی” کی جامع حکمت عملی کا مظہر ہے

پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے

کونسل کا مقصد منصوبے کے تحت ‘ایک حکومت’ اور’اجتماعی حکومت’کا تصورفروغ دینا ہے

وزیراعظم کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے خصوصی طور پر شرکت، سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ بھی شریک

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ ،سرفراز بگٹی اور علی امین گنڈا پور سمیت وفاقی وزرا ء بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی)ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا،پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ نے بھی شرکت کی۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ ،سرفراز بگٹی اور علی امین گنڈا پور سمیت وفاقی وزرا ء بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اجلاس کے دوران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی نے نگران حکومت میں بھی موثر کام کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے، ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا۔ پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردارہے، ایس آئی ایف سی ملک کی "معاشی بحالی” کی جامع حکمت عملی کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے، کونسل کا مقصد منصوبے کے تحت ‘ایک حکومت’ اور’اجتماعی حکومت’ کا تصورفروغ دینا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا، بیرون ممالک سیسرمایہ کاروں کو’سنگل ونڈو’ کی سہولت دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کرنا ہے۔

اجلاس میں معاشی اصلاحات، اداروں کی نجکاری اور محکموں کی بہتری کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران سابق نگران وزرا کی جانب سے اپنے دور میں اٹھائے گئے اقدمات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ چاروں وزرائے اعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی جس میں وفاق اور صوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرایپکس کمیٹیخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسلوزیر اعظم شہباز شریف
Comments (0)
Add Comment