لاہور (نیوز پلس)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام نے کشمیریوں کے جذبہ جہاد کو مزید شدت آئی ہے۔چودہدی پرویز الٰہی نے نمازِ عید الضحیٰ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری بھائی جذبہ ابراہیمی سے بھارتی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چودہدی مونس الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیری نوجوان آزادی کے لیے گھروں سے باہر نکلتے ہیں تو ایک ہی نعرہ لگاتے ہیں ایک نعرہ کلمہ طیبہ کا اور دوسرا نعرہ ہوتا ہے کہ ’کشمیر بنے کا پاکستان‘ اور پاکستانی جھنڈا اُٹھا کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، ان کی آزادی کی منزل مزید قریب آ گئی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کا کہنا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جس عظیم قربانی کی یاد میں ہم آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں ہمارے نہتے کشمیری بھائی اسی جذبہ ابراہیمی سے بھارتی دہشت و بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن بیواوں، یتیموں اور خاص طور پر پاک فوج کے جوانوں کو یاد رکھنا چاہیے جو سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور بلا خوف پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں۔حکومت کے اقدامات ہر سطح پر جا رہی ہیں، بین الاقوامی سطح پر عمران خان خود پہنچ رہے ہیں اور ہمارے وفود بھی بیرون ممالک بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی میں ہماری اور ملک کی بھلائی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مودی اور بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا رہے رہیں، تمام اسلامی ممالک کے لیڈرز،او آئی سی OIC جو مسلم اُمہ کو چاہیے کہ بھارتی بربریت پر صرف مزمت نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس پر عملی طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرچم اٹھا کر سینہ میں گولیاں کھانے والے کشمیری نوجوانوں کا لہو ہمیں پکار رہا ہے کہ ہم اپنے ذاتی، جماعتی اور سیاسی مفادات کی بجائے قومی جذبہ سے متحد ہوجائیں اور مظلوم کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے نجات دلانے کے لیے آگے بڑھیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی عالمی برادری باالخصوص مسلم امہ کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ظلم و ستم سے نجات دلانے اور ان کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا فرض ادا کریں، اقوام متحدہ بھارت سے اس کے وعدوں پر عمل کروائے۔عید کے حوالے سے متعلق انہوں بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے ان بزرگوں، بھائیوں اور بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے پاکستان کے حصول، دفاع اور تحفظ کے لیے اپنی جان تک دینے سے دریغ نہیں کیا اور اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کر دیا۔یہی ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، پاکستان فوج کے جوانوں اور کشمیری نوجوانوں کے لیے ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ان کو جنت الفروس میں جگہ عطا کرے۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ70 سال سے کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن اب آزادی کی جدوجہد نوجوانوں کے پاس آ گئی ہے۔ نوجوانوں نے کرفیوں توڑ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔