کراچی (نیوز پلس) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر اور زندگی سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے ۔
اداکارہ نے چند ہی منٹوں پہلے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیرون ملک پیرس میں موجود ہیں۔ ماہرہ خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مغربی پرشیئن لباس سفید شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں اور مَسٹرڈ رنگ کی کیپ بھی پہنی ہوئی ہے، ماہرہ خان اپنی تصویر میں بے حد خوبصورت نظرآ رہی ہیں۔
ماہرہ خان کی جانب سے اپنی تصویر پر پرشیئن زبان میں ایک کیپشن بھی دیا گیا ہے
کیپشن میں انہوں نے پرشیئن زبان میں اپنے مداحوں کو زندگی سے متعلق ایک پیغام دیا ہے جس کے معنی کچھ یوں بنتے ہیں کہ ’مصروف ترین زندگی میں جینا مت بھولیں۔‘ماہرہ خان کی اس تصویر پر چند منٹوں ہی میں ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی پرشیئن لُک کی اور حُسن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔