مسلح افواج کسی بھی خطرے کو روکنے کیلئے اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں، آرمی چیف

مسلح افواج کسی بھی خطرے کو روکنے کیلئے اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی خطرے کو روکنے کیلئے اپنے نظام کو جدید بنا رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب مظاہرہ کیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق البازھ تھری 2024 مشقیں سون میانی میں منعقد کی گئی، آرمی چیف نے مشقوں کے دوران مختلف ویپن سسٹم کی کامیابیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس پاکستان کو فضائی محاذوں کے دفاع میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، ہائی تو میڈیم ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم کا یہ پہلا تجربہ تھا، مشقوں میں مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس کی آپرشنل تیاریوں کو سراہا، انہوں نے مشقوں کے کامیاب انعقاد اور اہداف کی بھی تعریف کی۔آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنانا رہی ہیں، اپنی دفاعی ضروریات اور درپیش خطرات کی پیش نظر بہتری لا رہے ہیں۔

اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرایئر ڈیفنس ویپن سسٹم
Comments (0)
Add Comment