مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کو بھی شہید کیا، کارروائی کا مقصد واقعہ میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لانا تھا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کی مدد سے بلوچستان کے امن، استحاکم اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آرمستونگ
Comments (0)
Add Comment