لاہور (نیوز پلس)وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری کو کھلے دل سے اس سلگتے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی۔لاہور سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ کی ریلی میں بھر پور شرکت پر عوام کا شکر گزار ہوں۔وزیر اعلی ٰنے کہا کہ عوام نے رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ریلی میں بھرپور شرکت کی، خصوصاً ہندو، سکھ اور مسیحی افراد کو ریلی میں شرکت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔