مجھے کپتانی کی ٹینشن نہیں ۔ بابراعظم
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ سیریز ٹو سیریز ہم کوشش کرتے ہیں کہ اچھے سے اچھا کریں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی مینمجنٹ کمیٹی نے مجھے اعتماد دیا ہے اب میرا فوکس کپتانی سے ہٹ کر ہے ،
انہوں نے کہا کہ کوئی لکھوا کرتو نہیں آتا کہ اسی نے ہی کپتامی کرنا ہے ہمیں پرفارمنس پر فوکس کرنا ہے اس لیے میں ایسی چیزوں کو نظر انداز کرتا ہوں اور یہی بہتر ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے کپتانی کی ٹینشن نہیں کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں، افواہوں کا مجھے علم نہیں، میں کوشش کرتا ہوں نظرانداز کروں، کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں، خود بھی اچھا کھیلوں۔
بابراعظم نے کہا کہ سبب نے بھرپور تیاری کی ہے میگا ایونٹ سے پہلے سیریز بڑی اہم ہے تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور ردھم میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے ہماری بیٹنگ اور باؤلنگ لائن اپ اچھی ہے حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے ۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں کسی کو آسان نہیں لیتے لوگ کہہ رہے کہ بی ٹیم ہے۔
پچز سے متعلق بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پچز کا معیار اچھا ہوتا جا رہا ہے اب وکٹ اچھی لگ رہی ہے یہاں 180 ،190 ہو سکتے ہیں 200 بھی ہو سکتے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ سے قبل کم وقت ہے، یہ میچز ہماری تیاری کا حصہ ہیں۔ بہتریں الیون کھلائیں گے اور بہترین ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔
بیٹنگ آرڈر سے متعلق سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا اب تجربہ کرنے کا ارادہ نہیں، میں اور رضوان ہی اوپن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی دیکھیں گے جو کمبی نیشن میں فٹ ہوگا اس کو کھلائیں گے۔ آج پریکٹس کے بعد الیون کا اعلان کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احسان اللّٰہ اور زمان کے آنے سے بولنگ اور مضبوط ہوگئی ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دیں۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ ٹی توٹئنٹی ورلڈکپ مین ایک سال رہ گیا سیریز میں دیکھیں گے کہ کہاں کھڑے ہین۔