کراچی (نیوز پلس)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس حکام دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مجھے کراچی شہر اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آپ سمری کورٹ بنائیں یا کوئی اور اقدام کریں، مجھ کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس حکام کو یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا پولیس کو عوام میں اعتماد بحال کرنا ہوگا،کوئی بھی سرکاری افسر سفارش کرے تو نہ مانی جائے جبکہ اجلاس کے شرکاء کو ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔