مایا علی بہترین اداکارہ کے ساتھ بہترین بیٹسمین بھی

اداکارہ کی رات گئے کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل

کراچی (نیوزپلس) مایا علی نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی کرکٹر بھی ہیں مایا علی کا اندازہ ان کے حالیہ ویڈیو کلپ سے لگایا جا سکتا ہے۔

 

مایا علی کی رات گئے کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سےکافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف اسپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔

مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں ۔مایا علی کرکٹ کھیل کر کافی لطف اندوز ہو رہی ہیں

کرکٹمایا علی
Comments (0)
Add Comment