کراچی (نیوز پلس) منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ کراچی کے عوام اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق لیاری میں فلاحی تنظیم کی جانب سے اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہاکہ مانتے ہیں کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی کمر توڑدی جائے گی اور مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مقابلہ ڈٹ کر کرتے ہیں، ہم قابض فوج نہیں ہیں جو کراچی پر قبضہ کرنے آرہے ہیں۔ اسد عمر نے کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر یہ بڑا منصوبہ شروع ہوا لیکن اب التواء کا شکار ہے،،،،، کے فور منصوبے کا جلد آغاز ہوجائے گا،،،،،، کے فور کے منصوبہ کا 50 فیصد وفاق سے ادا کروائیں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔