لاہور (نیوز پلس)سر براہ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھاکہ سابق ادوار میں بھی نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ اور معاشی پالیسی ناکام ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے جن ممالک نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر ہمارا ساتھ دیا، وہ بھی اب ساتھ نہیں رہے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت انتہائی کمزور ہے، جب الیکشن کا عمل شفاف نہ ہو تو کوئی مضبوط حکومت نہیں بن سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ منصوعی مینڈیٹ اور اکثریت والی حکومت چلنے کے قابل نہیں۔