مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ عظیم قربانی ہے، ہم شہدا اور اُن کے اہل خانہ کے بے حد مشکور ہیں۔آرمی چیف

آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ساتھ شہیدلیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔آئی یس پی آر

راولپنڈی(نیوز پلس) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ عظیم قربانی ہے، ہم شہدا اور اُن کے اہل خانہ کے بے حد مشکور ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ساتھ شہیدلیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ اور اُن کی زوجہ شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم، سپاہی غلام رضا کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے اُن سے تعزیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم اپنیہیروزکوہمیشہ یاد رکھتیہیں کیونکہ وہی ہماری افواج اور قوم کے لیے تحریک کا باعث ہیں، مادروطن کے دفاع کے لیے جان کانذرانہ سب سے عظیم قربانی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک و قوم کی خاطر عظیم قربانی دینے والے شہدا اور اُن کے اہل خانہ کے بے حد مشکور ہیں،ہماری ذمہ داری ہیکہ شہداک لواحقین سیہمیشہ رابطہ رکھیں کیونکہ اُن کی فلاح وبہبود ہماری ہی ذمہ داری ہے۔

چیف آف آرمیقمر جاوید باجوہ
Comments (0)
Add Comment