ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے باکو میں کوپ29 کا آغاز
ماحولیای آلودگی ، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لئے آذربائیجان کے شہر باکو میں "کوپ29” کا غاز ہو گیا۔
"کوپ29” میں دنیا بھر سے سینکڑوں رہنماء اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانفرنس آف دی پارٹیز کا 29واں اجلاس 22 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے طریقہ کار اور اس مقصد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی پر بات چیت کی جائے گی۔
کوپ 29 میں ترقی پزیر ممالک کو آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی پر بات چیت ہو گی۔
اس لئے اجلاس کا مرکزی نکتہ مالیاتی پہلو ہے جسے ” کلائیمیٹ فنانس کوپ” کا نام دیا گیا ہے ۔
آب و ہوا کی تبدیلی پر عالمی سربراہ کانفرنس سے قبل سائنس دانوں نے گلوبل وارمنگ سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 2024ء اب تک کا گرم ترین سال بننے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ افغان وفد آذربائیجان میں ماحولیات سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں افغانستان کی نمائندگی کرے گا۔