مئیرکراچی وسیم اخترفی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔مرتضیٰ وہاب

مصطفی کمال نے رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں کراچی کا کچرا صاف کرنے کی پیشکش کی تھی

کراچی (نیوز پلس)مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مئیرکراچی وسیم اختر کے اعتراف کے بعد انہیں فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مصطفی کمال نے رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں کراچی کا کچرا صاف کرنے کی پیشکش کی تھی، وسیم اختر کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وسیم اختر کی کراچی کو صاف کرنے کی نیت نہیں ہے، وقت آگیا ہے کہ ڈرامے بازی ختم ہونی چاہئے، وسیم اختر نے یوٹرن لے کر نوٹیفکیشن واپس لیا ہے۔مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نیک نیتی سے حل کرنے کے لئے جو سامنے آئے گا اسے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب
Comments (0)
Add Comment