لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا

جنازے میں کور کمانڈر پشاور اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی

 پشاور:   باغ، ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید (عمر 24 سال، ساکن ضلع اٹک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

 واضح رہے کہ  لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک 9 اگست 2024 کو خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کا تعلق اٹک سے ہے اور سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے، خوارجیوں سے وادی تیراہ میں مقابلہ ہوا، مقابلہ میں چار خوارجی مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

جنازے میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

  تھے اور آج ان کی شہادت سی ایم ایچ پشاور میں ہوئی- جنازے میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید
Comments (0)
Add Comment