لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
راولپنڈی: خیبیر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 7 جوانون نے جام نوش کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن محمد فراز، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسداللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم مزید تقویت دیتی ہیں۔