لوگ سمجھتے ہیں میں کوئی چڑیل یا کالا جادو کرتی ہوں، ریاچکرورتی

لوگ سمجھتے ہیں میں کوئی چڑیل یا کالا جادو کرتی ہوں، ریاچکرورتی

لوگ میری خراب شہرت کی وجہ سے مجھے ڈرتے،فلموں میں کاسٹ نہیں کرتے، اداکارہ

ممبئی:  بالی ووڈ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں کالا جادو کرتی ہوں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ریا چکرورتی نے بتایا کہ کیسے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر بدل چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر میں مذاق میں بھی کہہ دیتی ہوں کہ میرے پاس سپر پاورز ہیں تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ میں کالا جادو کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیئے: محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کو ”بکواس“ قرار دیا

 

اُن کا کہنا تھا کہ میں اکثر کہتی ہوں کہ میں کسی کمرے میں داخل ہو کر اُسے مکمل طور پر ہلا سکتی ہوں، یہ سن کر آدھے لوگ سوچتے ہیں کہ میں کوئی چڑیل ہوں یا کالا جادو کرتی ہوں جبکہ کچھ لوگ کہیں گے میں ایک مضبوط لڑکی ہوں۔

ریا نے کہا کہ میں اب فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوں کہ کیونکہ میری شہرت کی وجہ سے اب مجھے فلموں میں کام نہیں دیا جاتا ہے، لوگ میری خراب شہرت کی وجہ سے مجھے ڈرتے ہیں اور اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرتے۔

بالی ووڈ انڈستڑیریاچکرورتی
Comments (0)
Add Comment