لاہور ہائی کورٹ کا صدر پی ٹی آئی پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورپی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی عدالت عالیہ میں سماعت ہوئی۔ لاہورہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔
پرویز الٰہی نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کاکہا تھا۔
عدالت نے جمعہ کے روز چوہدری پرویز الہی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے کی صورت میں ڈی جی نیب کے وارنٹ جاری کرنے کا کہا تھا۔
دروان سناعت جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورت اپیل خارج ہو گئی تھی ؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں ، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی میں ابھی پرویز الہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہا ہوں انکوائری ہو گی کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہونے کے بعد پرویز الہی کو کیسے گرفتار رکھا گیا۔
واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی نے نیب کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنچ کر رکھا تھا۔