لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے ہرا دیا
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 اویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست سے دوچار کر دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں قلندرز کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنا سکی۔
جیسن روئے نے 45 جبکہ محمد حفیظ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سرفراز احمد 16 اور مارٹن گپٹل 15 رنز بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سکندر رضا اور راشد خان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔