کراچی (نیوزپلس) چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کہتے ہیں کہ کہ لاہور اور کراچی کے درمیان جوکانٹے دار میچ ہوا وہی اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے۔
وسیم خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میں جب پاکستان آیا تھا تو پی ایس ایل دبئی میں ہورہا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے ، ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بحال کیا۔
وسیم خان نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حوالے سے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کے فیصلے پر بابراعظم سے بات کی گئی تھی، پہلے یہ سسٹم کا فیلیئر تھا کہ تمام فارمیٹ میں ایک کپتان نہیں ہوتا تھا۔