فیشن اپنی حدوں کو چیلنچ کرنے کا نام اور طاقت کا ذریعہ ہے ، ملائکہ اروڑا

فیشن اپنی حدوں کو چیلنچ کرنے کا نام اور طاقت کا ذریعہ ہے ، ملائکہ اروڑا

بالی ووٖڈ انڈسٹری کی معروف اور بولڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے فیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا ہے ، اداکارہ نے کا کہنا تھا کہ فیشن اپنی حدوں کو چیلنچ کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے جو چیز آپ کے لئے صحیح لگے وہی پہنیں لیکن اصل اپنی پہچان کو نہ بھولیں۔

فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا جس میں اداکارہ نے فیشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور انداز صرف ظاہری نہیں بلکہ اندرونی طاقت بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب میں ایسا لباس پہنتی ہوں جو میری شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، تو وہ نہ صرف مجھے اعتماد دیتا ہے بلکہ میں خود کو زیادہ پُرسکون محسوس کرتی ہوں۔”

ملائیکہ اروڑا کا ماننا ہے کہ رجحانات آتے جاتے ہیں لیکن حقیقی انداز ہمیشہ قائم رہتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ وہی پہننا پسند ہے جو مجھے خوش اور پرسکون رکھے کیونکہ فیشن کا اصل مقصد یہی ہے۔

بالی ووڈملائکہ اروڑا
Comments (0)
Add Comment