لاہور (نیوز پلس)پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب بنائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی جانب سے اطلاعات کے محکمہ کی ذمہ داریوں سے معذرت کیے جانے کے بعد وزارت اطلاعات ایک مرتبہ پھر سے فیاض الحسن چوہان کو دیا گیا ہے۔اطلاعات کی وزارت چھوڑنے سے متعلق میاں اسلم اقبال اپنے موقف میں کہاکہ حلقے کی مصروفیات کے باعث وہ دو وزارتوں کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات کے محکمے کی اضافی ذمہ داریاں چھوڑنے کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اطلاع کر دی ہے۔