فوج کا اپنا اسٹرکچر ہے جس کے خلاف کارروائی کریں ان کی مرضی، بیرسٹر گوہر خان

فوج کا اپنا اسٹرکچر ہے جس کے خلاف کارروائی کریں ان کی مرضی،  بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد:  لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو  فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا  ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ فوج کا اپنا اسٹرکچر ہے، وہ جیسے چاہیں جس کے خلاف کارروائی کریں ان کی مرضی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کا مطالبہ رہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے، اس سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ اس پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ہمارا کبھی یہ مطالبہ رہا ہے۔

صحافی نے کہا کہ یہ مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا تھا، تو کیا آپ ان سے اس معاملے پر اختلاف کر رہے ہیں؟ اس پر بیرسٹرگوہر نے کہا کہ انہیں بات یاد نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر خانپی ٹی آئی
Comments (0)
Add Comment