گھوٹکی(نیوز پلس)ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار کا شمار ان پولیس افسران میں ہوتا ہے جو نہ صرف فرض شناش ہیں بلکہ اپنے شعبے پر دسترس رکھتے ہیں اور یہ انہوں نے کر دکھایا تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ؎گھوٹکی میں رسول اکرم کے بارے میں گستاخی کرنے والے نوتن لال،جس کی وجہ سے علاقے میں آگ لگ چکی تھی ہر طرف خوف و ہراس کا عالم تھا عوام سہمے ہو ئے تھے اس دوران ایس ایس پی فرخ لنجار نے جس مہارت سے اس آگ پر قابو ڈالا کہ عوام بھی حیران رہ گئے انہوں نے چند گھنٹوں کے اندر ایک بہت بڑے مسئلے کو حل کیا گھوٹکی کی عوام اب ان کو ایک مسیحا کے طور پر دیکھتی ہے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے ایس ایس پی فرخ لنجار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے امن و امان کی فضا ء کوقائم رکھنے کے لئے جس تندہی سے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے شہر کو کسی بڑے سانحہ سے پچایا ہے گھوٹکی کے تما م راستے بلاک تھے ہر طرف آگ لگی تھی اس موقع پر فرخ لنجار نے بہت اہم کردار ادا کیا اور انہی کی وجہ سے آج علاقے میں امن اور سکون دوبارہ لوٹ آ یا ہے علاقے کی عوام ان کے شکر گزار ہے ڈاکٹر غلام رضا چنا نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی فرخ لنجار کو انعام سے نوازا جائے پاکستان کو فرخ لنجار جیسے پولیس افسر کی ضرورت ہے